اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کی واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے معیار کو چیک کرنے کی ہدایت

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے تمام فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے معیار کو چیک کرنے کی ہدایت کر دی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان، ڈی سی ننکانہ محمد ارشد، ایم ڈی واسا غفران احمد، سی ای او آب پاک اتھارٹی محمد زوہیب بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ اقبال، ایم سی ایل و دیگر افسران نے شرکت کی۔

کمشنر لاہور نے آب پاک اتھارٹی، واسا، ایم سی ایل اور تمام محکموں کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا واٹر فلٹریشن کا محض فعال ہونا ضروری نہیں، پانی بھی معیاری ہونا چاہئے، ایک ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کی انسپکشن ہو گی، تمام فعال ہونگے۔

کمشنر لاہور نے کہا ایم سی ایل کے 87 میں سے 79 فعال جبکہ واسا کے تمام 574 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں، شیخوپورہ کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں، ننکانہ و قصور کے بھی جلد تمام فعال ہونگے، تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو مرحلہ وار فعال کیا جائیگا، تمام فلٹریشن پلانٹس پر نمایاں طور پر رابطہ نمبر لکھوائے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے