04 Apr 2024
(ویب ڈیسک) چودھری پرویزالہٰی کا پمز کارڈیک سینٹر میں ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی کی ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ رپورٹ نارمل ہے، چودھری پرویزالہٰی کی مجموعی حالت تسلی بخش ہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ کو پرویز الہٰی کے دل کی ٹیسٹ رپورٹیں موصول نہیں ہوئیں، پمز کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا معائنہ کیا، پرویز الہٰی کی پسلیوں، کمر درد، سانس میں تنگی کی شکایت ہے، پرویزالہٰی کی بے خوابی، معدہ میں تکلیف، کمزوری کی شکایت ہے۔
ہسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ چودھری پرویزالہٰی کا بلڈ پریشر، شوگر لیول معمول کے مطابق ہے، پرویزالہٰی کی پسلیوں کے فریکچر میں بتدریج بہتری آئی ہے، پرویزالہٰی کی پسلیوں کا فریکچر ٹھیک ہونے میں مزید وقت لگے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویزالہٰی کو دو روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔