04 Apr 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے فیصل ٹاؤن میں لوٹ مار کے دوران شہر ی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے شہری عدنان سے لوٹ مار کی اور فرار ہونے لگے، شہری عدنان نے اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکو ساتھی کے ہمراہ زخمی حالت میں فرار ہوا۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی کال پر ڈی بلاک میں پولیس کا ڈاکوؤں سے سامنا ہوگیا، ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان 10 منٹ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران دوسرا ڈاکو بھی زخمی ہوگیا۔
فیصل ٹاؤن پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے کرگرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضہ سے شہری کا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔