اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'آپ کو دیکھ کر سانس نہیں لے پارہا'ماہرہ خان کے جذباتی مداح کی اداکارہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان سے ان کے ایک جذباتی مداح کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے کراچی کے ایک شاپنگ مال میں پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی جس میں ان کی ایک جھلک دیکھنے اور ان سے ملنے سیکڑوں مداح پہنچے، اداکارہ نے بھی مداحوں کے ساتھ وقت گزارا اور سیلفیاں اور ویڈیوز بنوائیں۔اسی دوران عوام کے سمندر میں موجود شبیر نامی مداح نے ماہرہ کا ہاتھ تھام لیا اور وہ کسی قیمت ہاتھ چھوڑنے کو تیار نہ تھا۔

مداح نے ماہرہ سے کہا کہ میں آپ کا سب سے بڑا مداح ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں آپ سے مل رہا ہوں۔اس لڑکے نے اداکارہ کو یہ بھی کہا کہ میں آپ کو ایسے دیکھ کر سانس نہیں لے پارہا، ساتھ ہی اس نے کہا کہ میں آپ کا شبیر ہوں اور آپ میری ماہرہ۔

نوجوان مداح کے جذباتی ہونے پر ماہرہ نے اسے گلے لگایا اور وہاں کھڑے لوگوں کو اسے پینے کے لیے پانی دینے کا بھی کہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے