اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کی 5 سالوں میں ملکی برآمدات دوگنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات دو گُنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت تجارت کو کامیاب انٹرپرنیور اور سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے ای کامرس شعبے میں برآمد کنندگان (جو پاکستان میں اپنی مصنوعات بنا کر دنیا بھر میں برآمد کرتے ہیں) کو سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم کی وزارت تجارت کو Made in Pakistan برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل کے فوری حل کی بھی ہدایت سامنے آئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، آئی ٹی، گھریلو استعمال کی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور منفرد شعبوں کی برآمدات کے فروغ کیلئے شعبے کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

شہباز شریف نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی برآمدات جو عالمی ویلیو چینز کا حصہ ہوں ان کی صنعت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے