01 Apr 2024
(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، سلیکشن کمیٹی فاسٹ باولر کو ورلڈکپ سے قبل آرام دینے چاہتی ہے۔
سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہیں، مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی سپیڈ کم ہوگئی ہے، سلیکشن کمیٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے۔