اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پہلے ہی کہہ دیا تھا سیاست شہبازشریف کی ہوگی، نواز کی نہیں: شیخ رشید

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا سیاست شہباز شریف کی چلے گی نواز شریف کی نہیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تین مقدمات کی تین تین نقول ہمیں فراہم کر دی گئی ہیں، ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیس چل رہے ہیں، 11 کیس دہشتگردی عدالت میں ہیں وہاں آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست اس جگہ چلی گئی ہے جہاں اب شہبازشریف کی سیاست ہے، بہت پہلے کہا تھا ’ن‘ میں سے ’ش‘ نکلے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، بیگناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، جیلیں بھری ہوئی ہیں، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، اپنا دفاع کریں گے، ہم رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے، پاکستان کو آگے جانا چاہیے کیونکہ غریب کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے