01 Apr 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی آج کاکول ایبٹ آباد جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکول میں کھلاڑیوں کے فٹنس کیمپ کا دورہ کریں گے اور ان کی کیمپ میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹرز کا ایبٹ آباد میں پاک فوج کی زیر نگرانی کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ جاری ہے۔