اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت آج ملک بھر میں 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا رہا ہے۔

یوم علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس برپا کی جائیں گی اور جلوس نکالے جائیں گے۔

صوبائی دارالحکومت میں یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا مرکزی جلوس  مبارک حویلی سے برآمد ہو گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا، اس حوالے سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سکیورٹی اور ٹریفک پلان

جلوس کے شرکا کی سکیورٹی تین درجات میں کی جارہی ہے، شرکا کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز سے جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام راستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، 5 کلو میٹر روٹ پر آنے والی 258 گلیاں خاردار تاریں لگا کر بند کردی گئیں۔ 

مرکزی جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کی گاڑیوں کیلئے 08 پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

دہلی دروازہ، اڈا کراؤن پلازہ، موچی دروازہ باغ کے پوائنٹس پارکنگ کے لئے مختص کئے گئے ہیں، ڈی پلازہ نزد رنگ محل اور سینٹرل ماڈل ہائی سکول کو بھی پارکنگ کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

اسی طرح داتا دربار آئی ہسپتال، ڈپٹی کمشنر آفس کی پارکنگ اور گریٹر اقبال پارک میں بھی جلوس میں شرکت کے لئے آنے والے گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

ماتمی جلوس کے گرد و پیش میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے چارڈی ایس پیز، 118 انسپکٹرز اور 696 وارڈنز ڈیوٹی پر موجود ہوں گے جبکہ10 فوک لفٹرز اور 02 بریک ڈاؤن بھی موقع پر موجود ہوں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق   آزادی فلائی اوور سے تمام ٹریفک کو ریلوے سٹیشن کی جانب بھجوایا جائے گا جبکہ کچہری چوک اور آزادی فلائی اوور سے کربلا گامے شاہ کی جانب  راستہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔

حکام نے بتایا ہے کہ کچہری چوک سے تمام ٹریفک کو آؤٹ فال روڈ، سگیاں اور رنگ روڈ پر  ڈائیورٹ کیا جائے گا جبکہ سرکلر روڈ کی طرف سے آنے والی تمام ٹریفک کو شاہ عالم چوک سے میو ہسپتال کی جانب اردو بازار بھجوایا جائے گا۔

علاوہ ازیں موری گیٹ سے بھاٹی چوک کی طرف جانے والی سڑک مکمل طور پر بند ہوگی، پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل کی جانب سڑک بند ہوگی جبکہ چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ، مسجد وزیر خان کی طرف جانے والی سڑک بھی  ہر قسم کی ٹریفک  کیلئے بند رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے