اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہر دن کو ’’زیرو ویسٹ ڈے‘‘ کے طور پر منانا چاہیے: وزیراعلیٰ پنجاب

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر دن کو ’’زیرو ویسٹ ڈے‘‘ کے طور پر منانا چاہیے۔

”زیرو ویسٹ ڈے“ پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج اشیاء ضروریہ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں، پہلی مرتبہ دیہات کی صفائی کا پائیدار اور موثر نظام وضع کیا جا رہا ہے، ہر شہر، گاؤں اور گلی محلے کو صاف دیکھنا میرا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کر کے ماحول دوست متبادل کو اپنائیں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ دنیا کو بے شمار ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ایسی صنعتی معیشت کی ضرورت ہے جہاں وسائل کا موثر استعمال ہو اور ویسٹ کم سے کم پیدا ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے