اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز کی کاکول میں ٹریننگ، فزیکل فٹنس کیلئے مختلف مشقیں

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہورنیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے کاکول کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے تیسرے روز کاکول اکیڈمی میں جم سیشن میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے لیے مختلف مشقیں بھی کرائی گئیں۔کاکول کے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی 2 سیشن میں ٹریننگ کر رہے ہیں، ایک سیشن افطاری سے پہلے اور دوسرا افطاری کے بعد ہوتا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے رات کے وقت بیڈمنٹن سمیت انڈور گیمز میں بھی شرکت کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو بھی ایبٹ آباد کے کاکول میں فٹنس کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی قومی ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے 2016ء میں آرمی کی زیر نگرانی ٹریننگ کروائی گئی تھی، فٹنس کیمپ کے بعد کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد کھلاڑیوں نے "پش اپس" لگا کر آرمی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے