اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون ایئر ہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں، ایئر  ہوسٹس کی شناخت حنا ثانی کے نام سے ہوئی ہے، ایئر ہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیاء لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حنا ثانی نامی ایئر ہوسٹس معروف گلوکارہ کی عزیزہ ہیں، جبکہ خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں جبکہ وہ ٹورنٹو سے لاہور کے لئے پرواز پی کے 789 پر تعینات تھیں۔

دوسری جانب پرواز پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 دیگر فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا تھا، جن کو ٹورنٹو کے لئے ایئر لائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا۔

تاہم اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائٹ سروسز کی جانب سے دی گئی تھی جو کہ روٹین سے ہٹ کر ہے، دیگر 2 ایئر ہوسٹس سے بھی پوچھ گچھ کی تھی، جس کے بعد کینیڈین حکام نے دونوں کو ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان عبداللہ خان کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے، ترجمان کے مطابق واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں، کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے