اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک کیویز ٹی20 سیریز: ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔

پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ آج شام 5 بجے pcb.tcs.com.pk پر شروع ہوگی جب کہ آؤٹ لیٹ ایڈریس کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی ٹکٹیں کم از کم 500 روپے (پریمیم) اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے 7 ہزار روپے (وی وی آئی پی گیلری) میں دستیاب ہوں گی۔

 ہاسپٹیلٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی جب کہ پہلے ٹی20 کے لیے ہاسپٹیلٹی نشستیں 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت جنرل نشست  کے لیے 300 روپے سے شروع ہو گی اور چوتھے ٹی 20 کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار روپے جب کہ پانچویں ٹی 20 میں وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 7 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی۔

 اس کے علاوہ فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپٹیلٹی باکس بھی دستیاب ہوں گے، جمعرات 25 اپریل کے میچ کے لیے ہاسپٹیلٹی باکس 6 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ ہفتہ 27 اپریل کے میچ کے لیے باکس 7 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے، سیریز کے میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے