اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قیادت میں تبدیلی کی خبریں، بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہ لیا

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قیادت میں ممکنہ تبدیلی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال ٹی 20 کپتان شاہین شاہ آفریدی کو اعتماد میں نہیں لیا۔

قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کی اطلاعات کئی روز سے زیر گردش ہیں۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپنے کا تقریباً ذہن بنا چکے، البتہ وہ سابقہ تجربے کی وجہ سے بعض یقین دہانیاں چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پلان بی کے طور پر محمد رضوان بھی موجود ہیں، اگر بابر کو نہیں منایا جا سکا تو رضوان کو ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔

اس تمام صورتحال میں سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ بورڈ کی جانب سے ٹی 20 کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور نہ ہی کسی بورڈ آفیشل نے شاہین سے کوئی رابطہ کیا ہے، انہیں بھی میڈیا رپورٹس سے ہی معلوم ہوا کہ قیادت سے ہٹانے کی بات چیت چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت دیگر کئی سابق کرکٹرز صرف ایک سیریز کے بعد شاہین کی ممکنہ برطرفی کو ناانصافی قرار دے رہے ہیں جبکہ  بعض حلقوں نے شاہین کو تاحال معاملے پر اعتماد میں نہ لینے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے