29 Mar 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیرِ صدارت رات گئے قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو سفارشات پیش کیں، اس اہم اجلاس میں قومی مینز ٹیم کے کوچز سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، سلیکشن کمیٹی کے اراکین محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق، بلال افضل اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی شریک ہوئے۔