28 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں مرحوم سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں شہریار خان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، شہریار خان کی خدمات کے حوالے سے ویڈیو بھی پیش کی گئی۔ویڈیو میں سابق کرکٹر زرمیز راجہ، راشد لطیف اور عبدالرزاق اور مشتاق احمد نے اپنے تاثرات بیان کیے، تقریب میں پی سی بی عہدیداران اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔