28 Mar 2024
(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل میں پہلی بار بنگلادیش کے امپائر بھی شامل ہو گئے۔
بنگلادیش کے امپائر شرف الدولہ شاہد کی آئی سی سی میں ترقی ہو گئی، اس حوالے سے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شرف الدولہ کو امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے کہا کہ شرف الدولہ کو سالانہ ریویو کے بعد ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔