اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے، اس حوالے سے وزارت تجارت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق صرف درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف برآمدی مقاصد کیلئے درآمدی گندم سے تیار آٹا ہی برآمد ہو سکے گا۔

حکومت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت سکیم 2021 کے تحت دی ہے۔

اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں، رواں سال گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے اور رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن بھی حاصل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نگران حکومت نے سرکاری سطح پر گندم کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے