27 Mar 2024
(لاہور نیوز) ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملہ پر پاکستان بار کونسل نے ججز کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات لازمی ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایسے الزامات کی تحقیقات کا فورم نہیں ہے، الزامات کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی تشکیل دینی چاہئے۔