اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی ای او ریلوے کا ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کرنے کا دعویٰ

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(لاہور نیوز) سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریلوے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

چیف ایگزیکٹو ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے پاکستان ریلویز  نے رواں ماہ تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی، کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تین ہفتے تک تاخیر کا شکار تھی، ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب روپے تک پہنچ گئی، اب ملازمین کو تنخواہیں بروقت ملا کریں گی۔

انہوں نے کہا ریلوے اپنے ملازمین کو پانچ مراحل میں تنخواہیں ادا کرتا ہے، تنخواہیں ہر ماہ کی یکم، پانچ، دس، پندرہ اور پچیس تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں، تنخواہوں کے چیک اب انہی تاریخوں میں بینک جایا کریں گے، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے ورکرز کا شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب ریلوے کے متعدد ملازمین نے تاحال تنخواہیں نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے، ریلوے پریم یونین لاہور ڈویژن کی جانب سے شکوہ کیا گیا کہ تاحال سی ٹور مکمل نہیں ہو سکا، انہیں 15 تاریخ کو تنخواہ ملتی ہے، درجہ چہارم کے ملازمین کو بھی تنخواہ نہیں ملی۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عید تک ٹرینوں میں بکنگ بھی سو فیصد ہو گئی ہے، مسافروں کا ریلوے پر اعتماد ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے