26 Mar 2024
(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبرن میں، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 نومبر کو سڈنی اورآخری 18 نومبرکو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔