اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عیدالفطر پر چلنے والی 4 سپیشل ٹرینوں کا شیڈول سامنے آگیا

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام الناس کے سہولت کیلئے 4 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 2 سپیشل ٹرینیں کراچی سے چلائی جائیں گی۔

حکام کے مطابق پہلی ٹرین 7 اپریل 2024 کو کراچی سٹی سے شام 6 بجے روانہ ہوگی، پہلی سپیشل ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی، جس میں 1110 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

 یہ خصوصی ٹرین کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، حافظ آباد، وزیر آباد، لالہ موسیٰ، جہلم، راولپنڈی، ٹیکسلا کینز، اٹک سٹی، نوشہرو اور پھر پشاور سٹی سے ہوتے ہوئے 9 اپریل 2024 کو رات 01:15 پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

جبکہ دوسری سپیشل ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان 8 اپریل 2024 کو رات 9 بجے روانہ ہوگی جو کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، رائےونڈ، کوٹ لکھپت سے ہوتے ہوئے 9 اپریل 2024 کو شام 05:55 پر لاہور پہنچے گی۔

عید سپیشل 18 کوچز پر مشتمل ہوگی اور اس میں 1220 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، اس کے علاوہ اس میں 2 بزنس اور دو سٹینڈرڈ کلاس کوچز لگائی جائیں گی، بقیہ تمام ڈبے اکانومی کلاس ہونگے، صرف اے سی کلاس کی سہولت سیکنڈ ٹرین میں ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے