اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرے والدہ سے تعلقات اچھے نہ تھے، انتقال کا دو دن بعد پتہ چلا: شمعون عباسی

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(ویب ڈیسک) اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ میرے تعلقات اپنی والدہ سے اچھے نہیں تھے، ان کے انتقال کے 2 روز بعد ان کی موت کا پتا چلا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکار اور ڈائریکٹر شمعون عباسی نے کہا کہ میری والدہ غصے کی تیز تھیں، ان سے میرے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔

اداکار نے کہا کہ والدین کی علیحدگی نے شخصیت پر اثر ڈالا، علیحدگی کے بعد والدہ کے ساتھ رہنے کی کوشش کی تاہم ان کے غصے اور مزاج کے باعث صرف ایک مہینے ہی رہ سکا، شاید والدہ سب کا غصہ میرے اوپر نکالتی تھیں۔

شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے دوسری شادی کرلی اور دوسری والدہ کے ساتھ میرے تعلقات اچھے رہے، وہ خوش مزاج خاتون تھیں اور میرے والد بھی ان کے ساتھ خوش تھے، میں نے ان کے آخری دنوں میں اپنی سوتیلی والدہ کی جتنی خدمت کرسکتا تھا کی۔

اداکار نے کہا میری والدہ کسی کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتی تھیں، وہ بیرون ملک بزنس کرتی تھیں اور اکیلی رہتی تھیں، مجھے ساری عمراس بات کا دکھ رہے گا کہ ان کے انتقال کے 2 روز بعد ان کی موت کا پتا چلا، جو لوگ ان سے روز رابطہ رکھتے تھے وہ کسی وجہ سے 2 دن نہیں مل سکے اور اسی دوران ان کا انتقال ہوا۔

اداکار نے کہا کہ اب میں اپنی شادی سے خوش ہوں، سابقہ شادیاں ناکام رہیں جس میں میری بھی کچھ غلطیاں تھیں، میں اب وہ غلطیاں دہرانا نہیں چاہتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے