اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: اعظم نذیر تارڑ

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(لاہور نیوز)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں یوٹیلیٹی سٹور کا دورہ کیا، عوام کو دستیاب سہولیات، اشیائے خورونوش کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لیا، ریٹ لسٹ بھی چیک کی۔

اعظم نذیر تارڑ نے یوٹیلیٹی سٹور پر آنے والے صارفین سے گفتگو کی اور ان سے فراہم کی جانے والی اشیاء سے متعلق سوالات کئے۔

یوٹیلیٹی سٹور سٹاف کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹور پر گھی 335 روپے فی کلو اور چینی 109 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دیا، عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، رمضان پیکیج میں بی آئی ایس پی کے صارفین کو سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے