اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملہ کیس کے تین ملزمان کی ضمانتیں منظور

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے اچھرہ میں عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملے کے کیس کے تین ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کی جانب سے دائرضمانت بعدازگرفتاری  کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے تین ملزمان التمش ، ندیم اور عادل کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

علاوہ ازیں دو ملزمان  مولانا علیم الدین شاکر اور خالد شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے دونوں ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا جس پر ملزمان نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں واپس لے لیں۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان مولانا علیم الدین شاکر اور خالد شاہ کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کو بے گناہ قرار دینے پر عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔

واضح رہے کہ ملزمان پر عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملے کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے