25 Mar 2024
(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے پتنگ بازوں اور ون ویلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کرلی۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں آپریشنز ونگ کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے حکم دیا کہ ڈوریں اور پتنگیں بنانے والے کارخانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ویلرز کے گرد شکنجہ کسنے کیلئے متعلقہ علاقوں میں ناکے لگائے جائیں، ون ویلنگ کے لئے موٹر سائیکل تیار کرنے والے مکینکوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔