اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی نماز جنازہ ادا، کراچی میں سپردخاک

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(لاہور نیوز) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ و سابق سیکرٹری خارجہ شہریار خان کو کراچی میں سپردخاک کردیا گیا۔

دومرتبہ چیئرمین پی سی بی رہنے والے 89 سالہ شہریار خان ہفتہ کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے، شہریار خان پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کے ماہر تصور کیے جاتے تھے۔

ان کی نماز جنازہ  ان کی آبائی رہائش گاہ بھوپال ہاؤس ملیر سٹی میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سابق سیکرٹری خارجہ  نجم الدین شیخ، سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری، سرفراز احمد و دیگر نے شرکت کی۔

تدفین کے موقع پر ایم کیو ایم کی رہنما سابق ڈپٹی ناظم کراچی نسرین جلیل، رکن قومی اسمبلی  آسیہ اسحاق، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور نواب گھرانوں کی شخصیات، سفارت کار و دیگر بھی موجود تھے۔

شہریار خان کی قبرپر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور ذکاء اشرف کی طرف سے بھی پھولوں کی  چادریں چڑھائی گئیں۔

 نواب گھرانے سے تعلق رکھنے والے شہریار خان 29 مارچ 1934ءکو لکھنؤ بھارت میں پیدا ہوئے، شہر یار خان پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں،وہ برطانیہ اور فرانس میں پاکستان کے سفیر بھی رہے۔

 شہر یارخان بھارتی ریاست بھوپال کےحکمران نواب حمید اللہ خان کی صاحبزادی عابدہ سلطانہ کے اکلوتے بیٹے تھے، شہزادی عابدہ سلطانہ بھی برازیل میں سفیر رہیں، شہریارخان بھارتی اداکار سیف علی خان کے والد اور بھارت کے سابق ٹیسٹ کپتان نواب منصور خان پٹودی کے کزن تھے۔

سابق چیئرمین پی سی بی ہفتہ کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے