23 Mar 2024
(لاہور نیوز) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں ضلع کچہری لاہور نے احسن شاہ کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
احسن شاہ کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم احسن شاہ کو پولیس کی تحویل میں دے دیا، پولیس نے تفتیش کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا، احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا، احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے، احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لئے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔