21 Mar 2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔
لاہور میں ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 65 فیصد یوتھ ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہے، حکمرانوں نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا، ان کا مستقبل تاریک کیا، پڑھے لکھے افراد ملک سے بھاگ رہے ہیں، لاکھوں نشہ کے عادی بن گئے، دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم، کرپشن اور نااہل قیادت مسائل کی جڑ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاندانوں کی اجارہ داریاں ختم کرکے اہل اور ایماندار قیادت کو آگے لانا ہوگا، تبدیلی پرامن جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت کی مرہون منت ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سٹیٹس کو کی جگہ اسلامی نظام آئے گا تو عام آدمی کی حالت بدلے گی۔