اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بیانیے کی فروغ کیلئے ریاست کو داؤ پر لگایا: عطا تارڑ

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں سائفر لہرایا تھا، اپنے سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کے لئے ریاست کو داؤ پر لگایا۔

عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے، ہم گزشتہ دوسال سے کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی جھوٹ بول رہے ہیں، انہوں نے ڈونلڈ لو پرالزام لگایا تھا، اسی ڈونلڈ لو نے سماعت میں کہا سائفر سراسر جھوٹ تھا۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم سے جھوٹ بولا، بانی پی ٹی آئی نے اپنی انا کی تسکین، قومی مفاد کو داؤ پر لگایا، بانی پی ٹی آئی آج پوری دنیا میں رسوا ہوئے، ڈونلڈ لو نے کانگریس کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کیا، جھوٹ ہمیشہ بے نقاب ہو کر رہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ پوری دنیا نے دیکھا، کانگریس میں سماعت کے بعد ان کے پلے کیا رہ گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے کانگریس کمیٹی اجلاس میں بھی واویلا کیا، ایک سازش کے تحت پاکستان کے تشخص کو متاثر کیا گیا، آج ہم سرخرو ہوئے ہیں، ہماری بات سچ ثابت ہوئی ہے، یہ خود کانگریس کمیٹی میں گئے تھے، بانی پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے