20 Mar 2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے جماعت اسلامی کبھی غزہ کے مسلمانوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
طلبہ تنظیم کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں گرینڈ افطاری کا اہتمام کیا گیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہی پاکستان معرض وجود میں آیا، دنیا کے 58 اسلامی ممالک میں مسلمانوں کی تعداد 2 ارب ہے لیکن فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، جماعت اسلامی غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا اگر امریکا اسرائیل کی مدد کرنے سے نہیں گھبراتا تو مسلمان ممالک فلسطینیوں کی مدد کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ او آئی سی اجلاس بلا کر جہاد کا اعلان کرے۔