اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ایپلٹ ٹریبونلز قائم کر دیئے

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے ایپلٹ ٹریبونلز قائم کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ایپلٹ ٹریبونلز قائم کئے گئے، خیبرپختونخوا کی نشستوں کیلئے جسٹس نعیم انور، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس فضل سبحان ایپلٹ ٹریبونل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ سندھ کی نشستوں کیلئے جسٹس شمس الدین عباسی ایپلٹ ٹریبونل ہیں، بلوچستان کی نشستوں کیلئے جسٹس عامر نواز رانا ایپلٹ ٹریبونل مقرر کئے گئے، پنجاب کی نشستوں کیلئے جسٹس شاہد کریم، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس احمد ندیم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف ایپلٹ ٹریبونل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسروں کے فیصلے ایپلٹ ٹریبونلز میں چیلنج کئے جا سکیں گے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی الیکشن کرائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے