اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز پنجاب کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہیں۔

انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پنجاب حکومت کے اجلاس کی صدارت کرنا ثابت کرتا ہے یہ خاندان خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، نواز شریف نے کس حیثیت سے پنجاب حکومت کے اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے کہا کہ  قائد ن لیگ ایک متنازع قومی اسمبلی کے ممبر ہیں،ان کی متنازع سیٹ کا کیس عدالتوں میں زیر التوا ہے، آئینی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے صوبوں میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، امید ہے کہ عدلیہ ان معاملات کا نوٹس لے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے