اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اچھرہ بازار واقعہ میں ملوث تین مرکزی ملزمان گرفتار

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے اچھرہ بازار واقعہ میں خاتون کو توہین مذہب کے نام پر ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سانحہ اچھرہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ ہجوم کو تشدد پر اُکسایا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے، موبائل فونز بند کر لئے تھے۔ آپریشنز و انویسٹی گیشن ونگز کی مشترکہ ٹیم نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا۔

پولیس ترجمان کے مطابق لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ناہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے