اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملکی اور مذہب مخالف سرگرمیوں میں مصروف 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی سائٹس پر مذہبی انتشار پھیلانے اور منفی سرگرمیوں میں مصروف 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے۔

پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس کو اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے بند کروایا، اس حوالے سے منفی سرگرمیوں میں ملوث 522 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے بندش کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا تھا۔

بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے اور 350 اکاؤنٹس دہشت گردانہ مواد پھیلانے میں ملوث تھے، باقی 1060 اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کر دیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دُور رہیں، اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے