19 Mar 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی چیمپئن بننے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے پی ایس ایل 9 کا فائنل جیتا، ملتان سلطانز نے بھی بہترین کھیل پیش کیا، پاکستان سپر لیگ 9 کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی ٹیم کی فتح سے قطع نظر آج پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی جیت ہوئی ہے، تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔