لاہور میں ضمنی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی ابتدائی فہرست جاری
(لاہورنیوز) صوبائی دار الحکومت میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے 4 صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے حلقے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔
ابتدائی فہرست کے مطابق لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں کل 122 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں حماد اظہر، علی پرویز ملک سمیت 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں کل 109 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
پی پی 147 میں سنی اتحاد کے محمد خان مدنی، ن لیگ کے ماجد ظہور سمیت 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، پی پی 149 میں کل 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کروائے۔پی پی 164 میں حماد اظہر سمیت 31 امیدواروں جبکہ پی پی 158 میں مونس الٰہی سمیت 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔