اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہد آفریدی بھی پنجاب پولیس کے فلاحی اقدامات کے مداح نکلے

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(لاہورنیوز) مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی بھی پنجاب پولیس کے فلاحی اقدامات کے مداح نکلے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کے ہمراہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر گلبرگ کا دورہ کیا، شاہد آفریدی نے ریسکیو کئے گئے جانوروں کو سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

شاہد آفریدی نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کو بے سہارا، زخمی اور بیمار جانوروں کے علاج و بحالی کیلئے مثالی پراجیکٹ قرار دیا اور پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کے باہر اپنا خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا ۔

اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اور جے ایف کے کی سی ای او ذوفشاں انوشے نے شاہد آفریدی کو اینیمل ریسکیو سنٹر بارے بریفنگ دی، شاہد آفریدی نے  مشتاق احمد کے ہمراہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن گلبرگ کا  دورہ بھی کیا، اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نے شاہد آفریدی کو سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن، سائبان دفتر کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔

اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں پنجاب پولیس کے اینیمل ریسکیو سنٹرز (PRRC) فعال ہیں، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم کے اشتراک سے قائم کئے گئے ہیں، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز میں ویٹرنری ڈاکٹرز، ایمبولینس، ریسکیو سٹاف، پولیس ٹیم موجود ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر بے سہارا، زخمی جانوروں کے علاج معالجے و بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، دیگر صوبوں کو پولیس فورسز اور اداروں کو پنجاب پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر جیسے ادارے بنانے چاہئیں،تھانوں اور پبلک سہولیات مراکز کی اپ گریڈیشن شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس کا احسن اقدام ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے