اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں پتنگ بازی کرنے والوں کیخلاف پولیس نے کمر کس لی

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(لاہور نیوز) شہر میں خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف پولیس نے کمر کس لی۔

رمضان المبارک میں بھی پتنگ بازی ترک نہ کرنے والوں کی شامت آگئی،سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویژن  پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن  کے دوران  24 گھنٹوں میں 29 مقدمات درج  کرکے 45 سے زائد پتنگ بازوں کو دھرلیا۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا  کا کہناہے کہ ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے کی پتنگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیوں سمیت پتنگ سازی کا خام مال برآمد کیاگیا ہے۔

ادھر اقبال ٹاؤن ڈویژن کی حدود میں بھی پولیس  کی خصوصی ٹیمیں سرگرم ہیں، پولیس کی جانب سے رات کے وقت پتنگ بازی میں مصروف27 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی اخلاق الله تارڑ کا کہناہے کہ خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف سخت   کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کینٹ ڈویژن پولیس حکام کی جانب سے بھی سحر و افطار میں انسداد پتنگ بازی کی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق  کا کہنا ہے کہ دوران گشت گاڑیوں پر اعلان کر کے شہریوں کو آگاہ کیا جا رہا ہےکہ پتنگ بازی نہ کی جائے، پتنگ بازی کی روک تھام کے لیےشہری  پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے