اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن میں اختلافات پرشہداء کو شامل کرنا گھٹیا عمل ہے: خواجہ آصف

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن و وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن میں اختلافات پرشہداء کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا عمل ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں میر علی میں دہشت گردانہ واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اتحاد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن اور ہمارے جوان شہید ہوئے، دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے ہمارے محسن ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہداء  کے خلاف ایک سیاسی جماعت نےسوشل میڈیا پرمہم چلائی، ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا، وطن کے ساتھ اس سے بڑی دشمنی ہو ہی نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا  کہ آج اگر ملک قائم ہے تو ان شہدا ء کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا  کہ الیکشن میں اختلافات پرشہداء کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا عمل ہے، یہ سیاسی جماعت اپنی شناخت کھوچکی، آج یہ بے نام پارٹی ہے، ناجانے کون اس پارٹی کو چلا رہا ہے،کون ملک سے باہر بیٹھ کر گالیاں دے رہا ہے۔

خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کی خیر مانگنے کے بجائے یہ اسے بد دعائیں دیتے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے