17 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل طلب کر لیا گیا جبکہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ تین ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان آئندہ تین ماہ یکم اپریل سے 30 جون تک کا بجٹ پیش کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران ایوان میں گزشتہ 8 ماہ کا استعمال شدہ بجٹ بھی منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا۔
یاد رہے کہ یکم سے 30 مارچ کے ایک ماہ کے بجٹ کی پنجاب اسمبلی سے پہلے ہی منظوری لی جاچکی ہے۔