اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(لاہورنیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 186 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے، صائم ایوب نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے، محمد حارث 40 اور بابر اعظم 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے 30 رنز دے کر 3، عبید میکوئے اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اس میچ کی فاتح ٹیم پیر کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ کٹوانا ہو گا۔

اس سے قبل رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، 26 فروری کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

راولپنڈی میں 4 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے ہرایا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے