16 Mar 2024
(لاہورنیوز) معروف آٹو کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کردیا۔
کمپنی نے اپنے مختلف ماڈل پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کا گزشتہ روز اعلان کیا،اقدام حال ہی میں 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیے جانے کے فیصلے کے جواب میں ہے۔یاد رہے حکومت کی طرف سے سیلز ٹیکس بڑھانے کے فیصلے کا آٹو انڈسٹری پر گہرا اثر مرتب ہوا ہے، جس سے ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک ساتھ ہوشر با اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
واضح رہے ابتدائی طور پر یہ فیصلہ 1400 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کے لیے تھا، 1400 سی سی سے کم کی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد کی سطح پر رہنا تھاجس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔