اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ میں ری سٹرکچرنگ کا عمل شروع ہونے کا امکان

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(لاہور نیوز) پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا دبئی میں آئی سی سی میٹنگ سے واپسی پر بورڈ میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد بورڈ میں ری سٹرکچرنگ کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے، چیئرمین پی سی بی پروفیشنل لوگوں پر مشتمل اپنی مضبوط لیکن چھوٹی انتظامی ٹیم لانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے کئی شعبوں کو ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ کے ساتھ محسن نقوی کی ملاقات میں غیر ضروری اخراجات میں کمی اور تنخواہوں کے حجم پر بات کی گئی، نجم سیٹھی اور ذکا اشرف دور میں بورڈ میں آنے والے اکثر افسران اور نچلے درجے کے ملازمین کو اپنے عہدے بچانا مشکل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کی مشاورت سے چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ دنوں فنانس، ایچ آر ڈیپارٹمنٹس سے تفصیلی بریفنگ لی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگلے چند سالوں میں کون کون سی انٹرنیشنل سیریز کھیلنا ہیں اس بارے میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سے بریفنگ لی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں سے بڑے پیمانے پر تقرریاں کی گئیں اور ماضی کے سربراہوں نے اپنے من پسند لوگوں کا تقرر کیا انہیں بھی گھر بھیجا جائے گا، کچھ شعبوں میں اوور سٹافنگ کے باوجود آؤٹ سورس کی خدمات حاصل کی گئیں، اس کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

محسن نقوی اپنی انتظامی ٹیم لا کر پی سی بی کو بہتر انداز میں چلانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں عید سے پہلے تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے