16 Mar 2024
(لاہور نیوز) سری لنکا کرکٹ نے باؤلنگ کوچ کے لیے سابق پاکستانی پیسر عاقب جاوید کی خدمات حاصل کرلیں۔
سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عاقب جاوید کو ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید ٹی 20 ورلڈکپ میں سری لنکا ٹیم کی کوچنگ کریں گے جس کیلئے سابق کرکٹر فوری طور پر سری لنکا کرکٹ کو جوائن کریں گے اور ابتدائی طور پر فاسٹ باؤلنگ کے کیمپ کو کنڈکٹ کریں گے۔