اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم کا کابینہ ارکان کیساتھ جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(لاہورنیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم اور کابینہ ارکان نے عسکری قیادت سے قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں پر بات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو سلامتی کی موجودہ صورتحال، خطرات سے نبرد آزما ہونے کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، وزیر اعظم اور کابینہ ارکان نے پا ک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔

وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، شہباز شریف نے پاک فوج کی ملک کے تحفظ کے لیے کارروائیوں اور جذبہ کو سراہا، انہوں نے امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کے عزم کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو انسداد دہشت گردی آپریشنز کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے