15 Mar 2024
(لاہورنیوز) رواں مالی سال کے 8 ماہ میں چاول کی برآمدات گزشتہ مالی سال کی برآمدات سے تجاوز کر گئیں۔
رواں مالی سال کے 8 ماہ میں چاول کی برآمدات میں 54 فی صد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چاول کی برآمدات 2 ارب 51 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال پاکستان نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا چاول برآمد کیا تھا۔
رواں مالی سال کے 8 ماہ میں چاول کے برآمدی حجم میں 85 فی صد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 8 ماہ میں چاول کا برآمدی حجم 30 لاکھ 93 ہزار ٹن رہا، گزشتہ مالی سال میں 30 لاکھ 71 ہزار ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔