اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس وصولی کا نظام شفاف بنانے کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے: وزیر خزانہ

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے وزیر خزانہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں ایف بی آر کی ریونیو اکٹھا کرنے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ کو ریونیو میں اضافہ کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیر خزانہ کو ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں کے لئے ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے، ایف بی آر پورے سال کے ریونیو ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس کے حقیقی پوٹینشل کے حصول کے لئے کوششیں تیز کی جائیں، وزیر خزانہ نے ایف بی آر ٹیم کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے