اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت پنجاب کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز شریف

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے حکومت پنجاب کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کاشتکاروں کے لئے کسان کارڈ کے اجرا کی تجویز پر غور کیا گیا، اجلاس میں سوشل پروٹیکشن اور سبسڈی کی تجویز کا جائزہ، کاشتکاروں کو کھاد اور زرعی ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافے پر غوروخوض کیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم پر سبسڈی سے ماضی میں حکومت کو 630 ارب روپے گردشی قرض کا بوجھ اٹھانا پڑا، گردشی قرضے پر سالانہ 80 ارب روپے مارک اپ ادا کرنا پڑا، حکومت پنجاب نے 8 ماہ میں 469 ارب روپے قرض ادا کر دیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا حکومت پنجاب کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، گندم کے کاشتکاروں کی معاونت کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے، مسلم لیگ ن کا منشور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود ہے، عام آدمی کے مسائل کا بھی احساس ہے، سستا آٹا دینا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزرا بلال یسین، عظمی زاہد بخاری، عاشق کرمانی، صوبائی مشیر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،ایس ایم بی آر، سیکرٹریز خوراک، زراعت، خزانہ، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے