15 Mar 2024
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے 6 آرڈیننس ایوان میں پیش کر دیئے گئے۔
حکومت پنجاب نے دی پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس2023 ، دی پولیس آرڈر ترمیمی آرڈیننس 2023 ایوان میں پیش کر دیئے۔
ایوان میں دی پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس2023، دی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ترمیمی آرڈیننس2023 بھی پیش کر دیا گیا۔
پنجاب پرائس کنٹرول اشیا ضروریہ آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کر دیا گیا، پنجاب اسمبلی رولز 1997 کے آرڈیننس میں توسیع بل بھی ایوان میں پیش کر دیئے گئے۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے آج ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اب پنجاب کا بجٹ 18 مارچ کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔